زیڈ اے نظامی میموریل انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ

آئی ٹی نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو 15 رنز سے شکست دے دی

منگل 19 نومبر 2019 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) کے ڈی اے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام زیڈ اے نظامی میموریل انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئی ٹی نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو 15 رنز سے شکست دے دی۔ آئی ٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کئے، عامر یوسف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 ، عبید احمد35 اور ذوالقرنین نے 16 رنز اسکور کئے۔

انجینئرنگ کی جانب سے راشد حسنی، ذیشان احمد اور محمد جنید نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لئے انجینئرنگ ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141رنز اسکور کئے۔ عفان 41 ،جنید حیدر25 اور محمد اسلم نے 19 رنز اسکور کئے۔ آئی ٹی کی جانب سے ذوالقرنین حیدر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کمال احمد صدیقی نے 2 اور عامر یوسف نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی اور ممبر فنانس ارشد عباس مہمان نے خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ طویل عرصہ بعد کے ڈی اے میں اسپورٹس کی سرگرمیاں بحال ہوئیں امید ہے کہ یہ صحتمندانہ سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 23:25:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :