ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے سپر لیگ مرحلے میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 20 نومبر 2019 14:54

ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے سپر لیگ مرحلے میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے سپر لیگ مرحلے میں کل جمعرات کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا، متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 لیگ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی 10 لیگ میں کل پہلا میچ دہلی بلز اور مراٹھا عربیئنزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دہلی بلز کی قیادت آئن مورگن کرینگے، مراٹھا عربیئنز ڈیوائن براوو کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دوسرا میچ کرناٹک ٹسکرز اور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، ہاشم آملہ کرناٹک ٹسکرز کو لیڈ کرینگے، قلندرز کی ٹیم ڈیوڈ میلان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

تیسرا میچ دکن گلیڈی ایٹرز اور ناردرن واریئرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دکن گلیڈی ایٹرز کو شین واٹسن لیڈ کرینگے جبکہ ناردرن واریئرز کی قیادت ڈیرن سمی کرینگے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 14:54:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :