فٹبالر ڈیگوکوسٹا مہر ے کی انجری کا شکار ، تین ماہ کیلئے باہر

آپریشن اچھاگیاہے ،کوسٹاکے تقریباتین ماہ تک باہربیٹھنے کی توقع ہے، یکم دسمبر کو بارسلونا کیخلاف میچ میں حصہ نہیں لیں سکیں گے ، اٹلیٹکومیڈرڈ

جمعہ 22 نومبر 2019 20:27

فٹبالر ڈیگوکوسٹا مہر ے کی انجری کا شکار ، تین ماہ کیلئے باہر
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء)ڈیگوکوسٹاکواس وقت تین ماہ کیلئے باہربیٹھنے کاسامناہے ،جب اٹلیٹکومیڈرڈنے تصدیق کی ہے کہ سٹرائیکرکاگزشتہ روزایک گردن کے مہرے کاآپریشن ہواہے ۔

(جاری ہے)

کوسٹاکوگزشتہ ہفتے دوران ٹریننگ ان کی گردن میں تکلیف محسوس ہوئی تھی اورکلب نے فیصلہ کیاکہ اس انجری کیلئے آپریشن درکارہوگا۔اٹلیٹکونے ایک بیان میں تصدیق کہ ڈیگوکوسٹاکامیڈرڈمیں جمعرات کوان کی گردن کے ایک مہرے کاآپریشن ہواہے ۔کلب کی میڈیکل سروسزکی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق آپریشن اچھاگیاہے ،کوسٹاکے تقریباتین ماہ تک باہربیٹھنے کی توقع ہے ۔اس کامطلب ہے کہ وہ اٹلیٹکوکے یکم دسمبرکوبارسلوناکے خلاف لالیگامیچ سے محروم رہیں گے ۔
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 20:27:08