فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ بندیشہ کلب نے جیت لیا

ہفتہ 23 نومبر 2019 16:29

فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ بندیشہ کلب نے جیت لیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ بندیشہ کلب نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن’’ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ‘‘ کے اشتراک سے ہونے والا فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ بندیشہ کلب نے جیت لیا ۔ اتحاد کلب نے دوسری ، شاہین کلب نے تیسری، شیر پنجاب نے چوتھی ، گیلانی کلب نے پانچویں ، عالم کلب نے چھٹی ، رندھاوا کلب نے ساتویں اور تجمل باجوا کلب نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب، ایم این اے چوہدری فیض اللہ کموکا، کمشنر فیصل آباد جاوید محمود بھٹی نے انعامات تقسیم کیے ۔جیتنے والی ٹیم کو ساٹھ ہزار روپے ، دوسرے نمبر آنے والی ٹیم کو چالیس ہزار روپے انعامی رقم دی گئی ۔

(جاری ہے)

عرفان مانا(ریڈر)، ملک راشد (سٹاپر) مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیے گئے ۔

ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عبدالحکیم ، فضل حق گجر، پروفیسر پرویز اختر، رانااکرام، راناسعید، فیض لونا، بابرشیخ، ارشد ڈوگر، اصغر اچھو، رانایاسر، افتخار علی ٹھاکر، اسد رندھاوا، سید حسن ، مہر فہد، خالد بدل اورناصر رانی چک نے سرانجام دیئے ۔چوہدری جاوید گجر کی طرف سے ٹورنامنٹ کے آفیشلز میں ایک لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدعلی ، اسسٹنٹ کمشنر مصور خان نیازی ، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سردار نصیر احمد ،انٹرنیشنل کبڈی پروموٹرملک صفدر اعوان ، ملک ابوبکر اعوان ، ملک عمر اعوان ،ڈی جی پی ایچ اے محمدآصف چوہدری، سی ای او ڈیئر چائے تنویر پراچہ، صدر چیمبر آف کامرس رانا سکندر اعظم ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر ، صدر کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری جاوید کمال ، چوہدری جاوید گجر آف جاوید گلوز ، سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن کھرڑانوالہ رانااحدخاں ، سابق چیئرمین ریاض کموکا، رضی کموکا، سردار مزمل سرورڈوگر ، سردار سرفراز جھارا ڈوگر بھی موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 23/11/2019 - 16:29:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :