آسٹریلوی کنڈیشنز مشکل تھیں ،ہمارے باﺅلرز کینگروز بیٹسمینوںکو دباﺅ میں نہ لاسکے: مصباح الحق

وہاب ریاض اورمحمد عامرکے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان باﺅلرز پر انحصارکرنا مجبوری تھی:ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 3 دسمبر 2019 14:12

آسٹریلوی کنڈیشنز مشکل تھیں ،ہمارے باﺅلرز کینگروز بیٹسمینوںکو دباﺅ میں نہ لاسکے: مصباح الحق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3دسمبر 2019ء) ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنزہمیشہ کی طرح مشکل تھیں۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انٹرویوکے دوران کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنزہمیشہ کی طرح مشکل تھیں، وہاب ریاض اورمحمد عامرکے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بولرز پر انحصارکرنا مجبوری تھی، ہمارے بولرز آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباﺅ میں نہیں لاسکے،انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں بہت بہتر تھی مگر ہماری بیٹنگ لائن اپ کو وارنر کی طرح لمبی اننگز کھیلنا چاہیے تھی۔

مصباح الحق نے لیگ سپنر یاسر شاہ کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی میں یاسر شاہ کی کارکردگی ہمیشہ اہم رہی ہے اور امید ہے کہ یاسر شاہ سری لنکا کےخلاف اچھا کھیل پیش کریں گے،اظہرعلی اور محمد عباس کی فارم تشویشناک ہے ،سری لنکا سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا سے سیریز بھی مشکل ہوگی کیونکہ انکے پاس نوجوان بولنگ اٹیک ہے جو اچھا ہے لہٰذا ہمیں اچھے نتائج کےلئے سری لنکا کےخلاف بہت محنت کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اب بیٹھ کر دیکھیں گے کہ آئندہ کے لیے کیا لائحہ عمل اپنانا ہے، کوشش ہوگی ان لڑکوں کو ایک اور چانس دیں کیونکہ میں سری لنکا کےخلاف ٹیم میں ان لڑکوں کو موقع دینے کے حق میں ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 03/12/2019 - 14:12:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :