پانچویں اے ایچ سی پی سی بی گرلز کرکٹ کپ کا انعقاد

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) آسٹریلوی ہائی کمیشن (اے ایچ سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرینا ہوٹل کے اشتراک سے پانچویں اے ایچ سی پی سی بی گرلز کرکٹ کپ کا انعقاد کیا جس میں چار سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آسٹریلیا کے پاکستان میں قائم مقام ہائی کمشنر بریک بیٹلی تھے جنہوں نے سالانہ اے ایچ سی-پی سی بی گرلز کرکٹ کپ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اور سرینا ہوٹل کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا جوش و جنون ہمارے دونوں ممالک میں مشترکہ ہے، اس لئے ہمیں اس ٹورنامنٹ کی سربراہی کر کے بہت خوشی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا 2020 کے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی خواتین کے عالمی دن پر کرے گا، اس طرح آسٹریلیا صنفی فرق ختم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

(جاری ہے)

سی ای او سیرینا ہوٹلز عزیز بولانی نے کہا کرکٹ پاکستان میں ایک جذبہ ہے اور ایک کھیل کے طور پر یہ کسی ٹیم کی سب سے بہترین صفات، ٹیم ورک، نظم و ضبط، محنت اور اسٹریٹجک سوچ کی حوصلہ افزائی کرتاہے، سیرینا ہوٹل کھیلوں کی ڈپلومیسی کے پروگرام کے تحت سپورٹس کی بہتری کے لئے بہت سے پروگرام اسپانسرکر رہا ہے، پی سی بی-اے ایچ سی گرلز کرکٹ کپ کھیل میں صنفی مساوات کی اہمیت کو فروغ دینے اور نمایاں کرنے کے لئے ایک شاندار میڈیم فراہم کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 16:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :