دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہونگے

اتوار 15 دسمبر 2019 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) دوسرے سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہوں گے۔ پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ ایونٹ میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کبڈی، تھروبال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، یوگا، فٹ سال، ہینڈ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ یہ گیمز 30 دسمبر تک جاری رہیں گے
وقت اشاعت : 15/12/2019 - 14:05:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :