فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکول ہاکی چیمپئن شپ شروع

پیر 16 دسمبر 2019 16:44

فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکول ہاکی چیمپئن شپ شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکول ہاکی چیمپئن شپ آبپارہ ہاکی گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا افتتاح سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر شاہد علی خان نے کیا، اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری اللہ دتہ مہر اور فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نمائندے محمد طارق کے علاوہ شائقین بھی موجود تھے، چیمپئن شپ میں 11 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) منگل جبکہ فائنل میچ اور تیسری پوزیشن کا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/12/2019 - 16:44:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :