سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس روانہ

کھلاڑیوں نے پاکستان میں خود کو بالکل محفوظ سمجھا، کریڈٹ ایس ایس جی کمانڈوز اور سکیورٹی اہلکاروں کو جاتا ہے:اینجلو میتھیوز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 24 دسمبر 2019 13:18

سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس روانہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24دسمبر 2019ء) پاکستان میں 11 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے کے لیے آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم کامیاب دورے کے بعد وطن واپس لوٹ گئی۔پاکستان میں دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی کولمبو کے لیے روانہ ہوئی، سری لنکا نے راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ سیریز کھیلی۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل سری لنکن کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی شاندار میزبانی اور فول پروف سکیورٹی کی تعریف کی، کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹویٹ کیا کہ انہیں فخر ہے کہ کس طرح سکیورٹی اہلکاروں اورایس ایس جی کمانڈوز نے ان کی دیکھ بھال کی،سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بالکل محفوظ ملک ہے۔

سابق کپتان اینجلومیتھیوز نے ٹوئٹ کیا کہ سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان میں خود کو بالکل محفوظ سمجھاجس کا کریڈٹ ایس ایس جی کمانڈوز اور سکیورٹی اہلکاروں کو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ آئی لینڈرز نے ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے شکست ہوئی۔                                                                                              
وقت اشاعت : 24/12/2019 - 13:18:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :