انڈین انٹرنیشنل بیڈمنٹن ڈبلز کے کوچ کا بھارتی کھلاڑیوں پر کوچز سے ناروا سلوک کا الزام

جمعرات 26 دسمبر 2019 15:43

انڈین انٹرنیشنل بیڈمنٹن ڈبلز کے کوچ کا بھارتی کھلاڑیوں پر کوچز سے ناروا سلوک کا الزام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) بھارتی بیڈمنڈمنٹن ڈبلز کے انڈونیشین کوچ فلانڈی لمپل نے بھارتی کھلاڑیوں پر کوچز سے ناروا سلوک کے الزامات عائد کردیئے۔

(جاری ہے)

انڈونیشین کھیلوں کی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے خراب رویوں سے سابق تین غیر ملکی بیڈ منٹن کوچز بھی بدظن ہوئے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا طرزعمل کھیل کے ماحولپر شدید منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے جبکہ ماضی میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی انفرادیت پسندی کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔ فلانڈی لمپل نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔
وقت اشاعت : 26/12/2019 - 15:43:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :