پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز میں نئی پیشرفت

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے ٹیم بھیج سکتا ہے، ذرائع

Ahmad Tariq احمد طارق اتوار 12 جنوری 2020 22:22

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز میں نئی پیشرفت
ڈھاکہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری 2020ء)  بنگہ دیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے راضی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان پر بہت سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کا اجلاس ڈھاکہ میں جاری ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کراچی آئے گی، اس کے بعد وطن واپس چلی جائے گی جبکہ کچھ ہی دنوں بعد دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلنے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دوبارہ پاکستان آئے گی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل کر دوبارہ واپس لوٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تیسری بار پاکستان آئے گی، تاہم اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ڈھاکہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔ اگلے چند گھنٹوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی کہ آیا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں۔ دوسری جانب اس سے قبل رپورٹس موصول ہورہیں تھی کہ بنگلادیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

بنگلا دیش بورڈ کے صدر نجم الحسن نے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی 20 کھیل سکتے ہیں۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکار کردیا۔ بنگلادیش کی جانب سے تاحال باضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیا گیا۔ بنگلا دیش کے ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے اعلان کا میڈیا سے معلوم ہوا۔
وقت اشاعت : 12/01/2020 - 22:22:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :