رکی پونٹنگ نے وسیم اکرم کو بہترین گیند باز قرار دیدیا

کیریئر کے دوران مجھے وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروز کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی،شعیب اختر کو سب سے تیز گیند باز پایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 جنوری 2020 15:42

رکی پونٹنگ نے وسیم اکرم کو بہترین گیند باز قرار دیدیا
سڈنی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جنوری 2020ء) آسٹریلیا کے سابق کپتان و معروف بلے باز رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروز کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک مداح نے سابق آسٹریلیوی کپتان سے سوال کیا کہ آپ اپنے کیریئر کے دوران کن گیند بازوں کے خلاف بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرتے تھے؟۔

جس پر45سالہ رکی پونٹنگ نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے دوران مجھے وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروز کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی وہ اس وقت کے بہترین گیند باز تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سپیڈ سٹاراور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو سب سے تیز گیند باز پایا جبکہ مجھے سب سے زیادہ بھارت کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے آﺅٹ کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے رکی پونٹنگ کرکٹ کی تاریخ سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں۔

ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے 2003ءاور2007ءمیں دو عالمی کپ جیتے تھے۔رکی پونٹنگ نہ صرف بہترین کپتان تھے بلکہ ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے صف اول کے بلے بازوں میں بھی ہوتا ہے ،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز سکور کرنےوالے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں ۔                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 13/01/2020 - 15:42:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :