رمیز راجہ کی شعیب ملک اورحفیظ کی سلیکشن پر مصباح الحق پر شدید تنقید

سلیکٹرز نے واضح کر دیا کہ وہ ہار برداشت نہیں کر سکتے،یہی وجہ ہے کہ وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو واپس لے آئے ہیں: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 جنوری 2020 14:29

رمیز راجہ کی شعیب ملک اورحفیظ کی سلیکشن پر مصباح الحق پر شدید تنقید
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2020ء )  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے منتخب کئے گئے قومی سکواڈ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو واپس لانے پر سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب سے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کی تفصیلات پڑھی ہیں، میں بہت غصے میں ہوں کیونکہ یہ سلیکشن طویل مدتی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کی گئی اور سلیکٹرز نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ اب کوئی ہار برداشت نہیں کر سکتےاور یہی وجہ ہے کہ وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو واپس لے آئے ہیں جن کا عروج ختم ہو چکا ہے، اگر آپ ہارنے سے ڈرتے رہیں گے اور اسی طرح خودغرض فیصلے کرتے رہیں گے تو پاکستانی کرکٹ کتنی کو ترقی کر سکتی ہے؟رمیز راجہ نے مزید کہا کہ سلیکٹرز کی منطق یہ ہے کہ 38 سالہ کرکٹرز ہمیں میچز جتوائیں گے، اگر ایسی بات ہے تو پھر آپ کو آسٹریلیا کے مشکل دورے میں نوجوانوں کو بے نقاب کرنے کے بجائے ان سینئرز کو لے جانا چاہئے تھا، کسی بھی ٹی 20 ہوم سیریز میں آپ ہمیشہ نوجوانوں کو موقع دیتے ہیں لیکن آپ کو بنگلہ دیش سے بھی شکست کا ڈر ہے،اس لئے آپ نے دفاعی طرز کا فیصلہ لیا ہے، اور یہ دو کھلاڑی ہمیں میچ جتوائیں گے جو پاکستان کیلئے اپنی بیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2020 - 14:29:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :