بنگلہ دیش ٹیم میں کوئی ایسا بلے باز نہیں جس سے خطرہ ہو،کوشش ہو گی سب کو جلد پویلین واپس بھیجوں‘ حارث رئوف

ہوم سیریز میں بہترین بالر کا اعزاز حاصل کرنا چاہتا ہوںاور اس کیلئے پر عزم ہوں،کوشش ہے اچھی کرکٹ کھیلوں اور ٹیم کا حصہ رہوں

منگل 21 جنوری 2020 14:29

بنگلہ دیش ٹیم میں کوئی ایسا بلے باز نہیں جس سے خطرہ ہو،کوشش ہو گی سب کو جلد پویلین واپس بھیجوں‘ حارث رئوف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ ہوم سیریز میں ڈیبیو کرنا میری خوشی قسمتی ہے، بنگلہ دیش ٹیم میں کوئی ایسا بلے باز نہیں جس سے خطرہ ہواس لیے کسی ایک بیٹسمین کا ٹارگٹ نہیں کیا، سب کو جلد پویلین بھجوانے کی کوشش کروں گا ،پاکستانی ٹیم اس سیریز میں فیورٹ ہے۔ تربیتی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رئوف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین بالر کا اعزاز حاصل کرنا چاہتا ہوںاور اس کیلئے پر عزم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بگ بیش کیلئے کھیلنا الگ الگ چیزیں ہیں۔ میری کوشش ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلوں اور ٹیم کا حصہ رہوں ۔انہوںنے کہا کہ ٹیپ بال کا پروفیشنل کھلاڑی رہا، اب ہارڈ بال پروفیشنل کرکٹ شروع کرنے لگا ہوں، یہ کتنا بڑا اعزاز ہے اب اس کا احساس ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

حارث رئوف نے کہا کہ ہوم سیریز میں ڈیبیو کرنا میری خوش قسمتی ہے اور میں اس کے لئے بڑا پرجوش ہوں، میری کوشش ہو گی کہ اس سیریز میں بہترین بالر کا اعزاز حاصل کروں ۔

انہوںنے کہا کہ ہر لڑکے کا خواب ہوتا ہے کہ قومی ٹیم کا یونیفارم زیب تن کرے لیکن مجھے اتنی جلدی تعبیر مل جائے گی میں نے اس کا سوچا بھی نہیں تھا ۔انہوںنے کہا کہ عاقب جاوید سے بہت کچھ سیکھا اور اب بالنگ کوچ وقار یونس سے ریورس کرنا سیکھ رہا ہوں ۔بگ بیش لیگ میں 150 کی رفتار سے بالنگ کی ،میرا مقصد زیادہ رفت ار نہیں بلکہ میں 140 کی رفتار سے تسلسل سے بالنگ کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں ایسا کوئی بیٹسمین نہیں جسے ٹارگٹ کروں ، میری کوشش ہو گی پوری ٹیم کو جلد پویلین واپس بھیجوں۔
وقت اشاعت : 21/01/2020 - 14:29:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :