احسان علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرا سکتے ہیں: بابر اعظم

شعیب ملک سینئر کھلاڑی،انکی اورمحمد حفیظ کی واپسی میری خواہش پر ہوئی: ٹی ٹونٹی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 جنوری 2020 14:12

احسان علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرا سکتے ہیں: بابر اعظم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے۔قذافی سٹیڈیم، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ آئی لینڈرز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلکہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

کپتان نے کہا ہوم گراؤنڈ پر قیادت اعزاز کی بات ہے، بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا، ہمارے پاس نمبر 1 سے 9 تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا بولنگ کرنے کا فیصلہ کل وکٹ دیکھ کر کروں گا۔میرے خیال میں اس وکٹ پر 180سے 190اچھا سکور ہوگا۔بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیشی کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، مقابلہ خوب ہو گا۔

(جاری ہے)

بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہماری تیاریاں بہترین ہیں، چار پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں، بہتیرین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ وکٹ سلو لگ رہی ہے، سیریز کے میچوں کے دوران بھی پچ سلو ہوگی۔ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں ان کی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی میری خواہش پر ہوئی، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو تینوں میچوں میں موقع دیں گے، احسان علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2020 - 14:12:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :