زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کرینگے، انجیلو میتھیوز

جمعہ 24 جنوری 2020 11:30

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر انجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور زمبابوے کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کریگی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتوحات دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ زمبابوے اور آئی لینڈرز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 جنوری کو ہرارے میں شروع ہوگا۔ میتھیوز نے کہا کہ وہ زمبابوے کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے انجیلو میتھیوز نے کہا کہ انکی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف سیریز کلین سویپ کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے میدان میں اترے گی۔ میتھیوز نے ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ سیریز کلین سویپ مشن کی تکمیل کے لئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 11:30:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :