بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

فاتح ٹیم نے 204 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹون کے نقصان پر حاصل کرلیا،شیریاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جمعہ 24 جنوری 2020 20:03

بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) شیریاس کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے 204 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹون کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شیریاس نے 29 گیندین کھیل کر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 58 رنز ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کیویز کی طرف سے کولن منرو، روز ٹیلر اور کپتان کین ولیمسن کی نصف سنچریاں بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں۔ شیریاس کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو آکلینڈ کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناکر بھارت کو میچ میں کامیابی کے لئے 204 رنز کا ہدف دیا۔

کولن منرو 59، روز ٹیلر ناقابل شکست 54 اور کپتان کین ولیمسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی طرف سے بمرا، ٹھاکر،چاہل، دوبی اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں بھارت ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔ شیریاس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھواں دار 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

انکی 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ لوکیش راہول 56 اور کپتان ویرات کوہلی 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ یوں بھارت نے کیویز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ کیویز کی طرف سے ایش سودھی نے دو جبکہ سانٹنر ٹکنر نے ایک ایک کھلاڑی کو ا?ئوٹ کیا۔ شیریاس کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 20:03:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :