آسترا شرما اور جان پیٹرک سمتھ آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 27 جنوری 2020 18:37

آسترا شرما اور جان پیٹرک سمتھ آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) آسترا شرما اور انکے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک سمتھ پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

انہون نے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔

پیر کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں آسترا شرما اور انکے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک سمتھ پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو 6-3، 4-6 اور 10-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 18:37:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :