والد کی صحت یابی جنوبی افریقہ سیریز جیتنے سے زیادہ خوشی کی خبر ہے ، بین سٹوکس

منگل 28 جنوری 2020 21:09

والد کی صحت یابی جنوبی افریقہ سیریز جیتنے سے زیادہ خوشی کی خبر ہے ، بین سٹوکس
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رانڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ان کے لئے اپنے بیمار والد کی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے واپسی جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے سے زیادہ خوشی کی خبر ہے ۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی اور بین سٹوکس مین آف دی سیریز قرار پائے۔

(جاری ہے)

28 سالہ سٹوکس نے بتایا کہ سیریز کے آخری دو دن ہمیں بطور فیملی یہ خوشخبری سنائی گئی تھی، میں نے پہلے ٹیسٹ سے پہلے والد سے بات کی تھی اور انہیں میچ میں اپنی شرکت کا بتایا تھا۔ مارچ میں سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچزسے قبل انگلینڈ کا مقابلہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ اس کیلئے سٹوکس کو آرام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بین اسٹوکس کے 64 سالہ والد گیڈ سٹوکس کو 23 دسمبر کو جوہانسبرگ کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل کیا گیا تھا۔ سٹوکس نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 45.42 کی اوسط سے 318 رنز بنانے کے علاوہ 22 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 21:09:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :