جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 29 جنوری 2020 22:32

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) جرمنی کے ٹینس سٹار اور سیونتھ سیڈڈ الیگزینڈر زویرو فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پہلی مرتبہ سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سوئس سٹار سٹین وارینکا کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے سخت مقابلے کے بعد سوئس سٹار سٹین وارینکا کو پہلے سیٹ میں 1-6 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 22:32:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :