جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا،

پروٹیز کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری

جمعرات 6 فروری 2020 16:35

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا،
ڈربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو کنگز میڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ، پروٹیز نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 16:35:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :