جرمن فٹبال کپ،بائرن میونخ نے ہوفن ہیم کو 3-4 سے ہرا دیا

ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں برابر میچ کے آخری لمحے ساؤتھمپٹن کے خلاف سن کے گول سے ٹوٹنہم ہوٹسپر نے فتح سمیٹ لی

جمعرات 6 فروری 2020 21:43

جرمن فٹبال کپ،بائرن میونخ نے ہوفن ہیم کو 3-4 سے ہرا دیا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) جرمن فٹبال کپ میں چمپئن ٹیم بائرن میونخ نے ہوفن ہیم کو 3-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں برابر میچ کے آخری لمحے ساؤتھمپٹن کے خلاف سن SON کے گول سے ٹوٹنہم ہوٹسپر نے فتح سمیٹ لی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جرمنی میں فٹبال مقابلے جاری ہیں، بائرن میونخ اور ٹوٹنہم نے اعصاب شکن میچ جیت لیے۔

جرمن کپ کے دوران ہوفن ہیم کو 3-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایف اے کپ میں آخری لمحے کے دوران سن کے گول سے ساؤتھمپٹن کا بستر گول ہو گیا۔جرمن کپ میں 19 بار کی چیمپئن ٹیم بائرن میونخ کا ہوفن ہیم سے مقابلہ ہوا، پہلے دونوں اون گولز سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔آٹھویں اور پھر بارہویں منٹ میں اون گول سے میچ توجہ کا مرکز بن گیا، مولر نے برتری کی دھاک بٹھائی، بائرن میونخ کے مزید کامیابیوں سے سکور تین ایک ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈیبر کے دو گولز سے سنسنی تو بڑھی لیکن ہوفن ہیکل کے آخری منٹ میں دو گول بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، پری کوارٹر فائنل میں چار تین سے ہار گئے۔ادھر فٹبال ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں برابر میچ کے آخری لمحے سن کے گول سے ٹوٹنہم ہوٹسپر نے فتح سمیٹ لی۔ساؤتھمپٹن کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد تین دو کی شکست کا کڑوا گھونٹ نگلنا پڑا، دونوں اعصاب شکن مقابلوں سے فٹبال شائقین ہی ماہرین بھی محظوظ ہوئے۔
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 21:43:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :