قومی ٹیم 23 سال بعد راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور44رنز سے کامیابی حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 فروری 2020 11:57

قومی ٹیم 23 سال بعد راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10فروری2020ء ) راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی، یہ قومی ٹیم کی راولپنڈی میں 23سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی کامیابی ہے، اس سےقبل پاکستان نے 1997ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اننگز اور29 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی
۔ راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 445 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی اور یوں گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے بھی 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم 143، شان مسعود 100، حارث سہیل 75 اور اسد شفیق 65 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے روبیل حسین اور ابوجائید نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستان کے لیے یادگار رہا جس میں نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ خیال رہے قومی ٹیم کے ایک اور نوجوان بولر محمد حسنین پہلے ہی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 11:57:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :