سوٖفی ڈیوائن کی شاندار بیٹنگ، جنوبی افریقن ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی

پیر 10 فروری 2020 13:20

سوٖفی ڈیوائن کی شاندار بیٹنگ، جنوبی افریقن ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور مایہ اوپننگ بلے باز سوفی ڈیوائن نے جنوبی افریقن ویمن کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔ یہ نہ صرف انکے ٹی ٹونٹی کیریئر کی ڈیبیو سنچری ہے بلکہ کیریئر بیسٹ اننگز بھی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ویلنگٹن کے مقام پر نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقن ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں سوفی ڈیوائن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور حریف بائولرز کی خوب دھلائی، انہوں نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 3 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 105 انفرادی رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ نہ صرف انکے ٹی ٹونٹی کیریئر کی ڈیبیو سنچری ہے بلکہ کیریئر بیسٹ اننگز بھی ہے۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 13:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :