بچے کی پیدائش کے باعث شان ولیمز بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شرکت سے محروم

منگل 11 فروری 2020 13:04

بچے کی پیدائش کے باعث شان ولیمز بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شرکت سے محروم
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان شان ولیمز اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرواین ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز یکم مارچ سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

زمبابوے ٹیم 14 فروری کو ڈھاکہ روانہ ہوگی جہاں وہ 18 فروری کو دو روزہ وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کا مقابلہ کرے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 22 فروری سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

زمبابوے ٹیم کے سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، ریگس چکباوا ، کریگ ایرواین، کیون کاسوزا، ٹمیسن ماروما، پرنس مسواور، کرسٹوفر مپوفو، برائن مدنگینیما، کارل ممبا، ٹینوٹینڈا مٹومبوڈی، آئنسلے نڈلو، وکٹورنیاؤ ٹریپانو، چارلٹن سوشما شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 13:04:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :