کائل سٹیون ایڈمونڈ نیویارک اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 14 فروری 2020 16:27

کائل سٹیون ایڈمونڈ نیویارک اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) برطانوی ٹینس سٹار کائل سٹیون ایڈمونڈ اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ میزبان کھلاڑی ریلی اوپلکا اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے جبکہ کینیڈین سیکنڈ سیڈڈ میلوس رائونک دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں برطانوی کھلاڑی کائل سٹیون ایڈمونڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں میزبان تھرڈ سیڈڈ ریلی اوپلکا نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی۔ انہوں نے جاپان کے حریف کھلاڑی نیشیوکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 16:27:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :