خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر آیا ہوں، یہاں میری بہت دوستی ہے: ہیڈ کوچ ملتان سلطانزاینڈی فلاور

پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگزمیں سے ہے، میں یہاں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں:روی بوپارہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 فروری 2020 16:59

خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر آیا ہوں، یہاں میری بہت دوستی ہے: ہیڈ کوچ ملتان سلطانزاینڈی فلاور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں شرکت کے لیے ملتان سلطانز کے غیر ملکی ہیڈ کوچ اینڈی فلاور سمیت متعد د اوورسیز کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ملتان سلطانز کےترجمان کے مطابق کھلاڑی روی بوپارہ اور رائیلی روسوو لاہور پہنچے ہیں، عمران طاہرآج رات جب کہ جیمز ونس 18 اورمعین علی 19 فروری کو لاہور پہنچیں گے۔

ہیڈ کوچ ملتان سلطانز اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ میں 1990ءسے یہاں آرہا ہوں،مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر آیا ہوں، یہاں میری بہت دوستی ہے۔اینڈی فلاور نے کہا کہ ملتان سلطانز میں تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں ، متوازن ٹیم ہے۔نوجوان ٹیسٹ اوپنر اور ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ فرنچائز کو لیڈ کرنا بڑی ذمہ داری ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کا تجربہ بھی حاصل ہوا ہے، تاہم پی ایس ایل میں کپتانی چیلنج ہے ۔

(جاری ہے)

سابق برطانوی کرکٹر روی بوپارہ کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگزمیں سے ہے، میں یہاں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، ایونٹ کا پاکستان میں ہونا اچھی بات ہے۔روی بوپارہ نے کہا کہ پہلے مجھ سمیت فینز نے یہ ایونٹ یواے ای میں انجوائے کیا تھا لیکن ان یہاں کے فینز کو بہت فائدہ ہوگا، انکا کہنا تھا کہ ایم سی سی کی طرف سے بھی کھیلنے کا مزہ آیا۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے اہم کھلاڑی اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نجی مصروفیت کی وجہ سے ابھی ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/02/2020 - 16:59:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :