سنی تحریک کی پاکستان کبڈی ٹیم کو عالمی چیمپین بننے پر مبارکباد

منگل 18 فروری 2020 20:48

سنی تحریک کی پاکستان کبڈی ٹیم کو عالمی چیمپین بننے پر مبارکباد
لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری ڈویژن صدر سردار محمد طاہر ڈوگر ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی نے کہا ہے پاکستان کبڈی ٹیم کو عالمی کبڈی چیمپین بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پر امن ورلڈ کپ کبڈی منعقد کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی حکمرانوں کو اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنی چاہئے، عالمی برادری کو صحت مند پر امن پاکستان کی طرف دیکھنا چاہئے پاکستان میں مذہبی سیاسی انتقامی سیاست پھیلانے اور نفرتوں کے پودے لگانے والوں کو رسوائی اور نادامی کے سواکچھ نہیں ملا۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتالوں کی ویرانی شروع ہو گی۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ پاکستان کا اپنے روائتی حریف بھارت کے ساتھ کبڈی کا سنسی خیز کھیل محض کھیل ہی تھا ۔دونوں ٹیموں کو اچھا کھیل پیش کرنے پر داد پیش کرتے ہیں۔ایران ۔کینڈا سمیت ورلڈ کپ کبڈی میں حصہ لینے والی دیگر تمام ٹیموں کے مشکور ہیں۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 20:48:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :