زکریایونیورسٹی کے زیراہتمام سترھویں انٹر ڈیپارٹمنل چمپیئن شپ

جمعرات 20 فروری 2020 23:27

ملتان ۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام سترھویں انٹر ڈیپارٹمنل چمپیئن شپ کے دوسرے روز کے مقابلوں میں 400 میٹر ریس میں حماد امجدشعبہ سائیکالوجی فرسٹ پوزیشن ، عمر حیات شعبہ اسلامک سٹڈیز سیکنڈ،محمد عدنان ایگر ی کلچر تیسری پوزیشن حاصل کی․1500 میٹر ریس میں اصغر علی شعبہ سپورٹس سائنس فرسٹ پوزیشن ، محمد نعیم شعبہ سٹیٹ دوسری اور گلزیب شعبہ فزکس تیسری پوزیشن حاصل کی․تھالی پھینکنے کے مقابلہ میں محمد عدیل شعبہ ایگری کلچر پہلی ، موسی خان شعبہ سپورٹس سائنس دوسری اور عمر حیات شعبہ اسلامک سٹڈیز تیسری پوزیشن حاصل کی․ لانگ جمپ میں حماد امجد شعبہ سائیکالوجی پہلی، عقیل حسین شعبہ سپورٹس سائنس دوسری اور آفتاب شاہین شعبہ سپورٹس سائنس نے تیسری پوزیشن حاصل کی․ہائی جمپ میں عقیل حسین شعبہ سپورٹس سائنس پہلی، زین اعوان شعبہ کامرس دوسری پوزیشن حاصل کی․پول والٹ میں محمد عدنان شعبہ ایگری پہلی، محمد وسیم شعبہ اسلامک سٹڈیز دوسری اور عقیل حسین شعبہ سپورٹس سائنس نے تیسری پوزیشن حاصل کی․5000 میٹر ریس میں عقیل حسین شعبہ سپورٹس سائنس فرسٹ ، شاہد سلطان شعبہ سپورٹس سائنس نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی․رسہ کشی کے پہلے میچ میں شعبہ آئی ایم ایس نے سول انجیرنگ کالج کو ہرا دیا․دوسرے میچ میں آئی بی ایف نے بائیو ٹیک کو ہرادیا․ تیسرے میچ میں سٹیٹ نے فزکس کو ہرادیا․چوتھے میچ میں ایگری کلچر نے عربی شعبہ کو ہرادیا․ پانچویں میچ میں سوشیالوجی نے سپورٹس سائنس کو ہرادیا․ چھٹے میچ میں لاکالج نے فارمیسی کو ہرادیا․اس میٹ کے بیسٹ اتھلیٹ محمد حماد شعبہ سائیکالوجی 28 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آئی․ اور سیکنڈ بیسٹ اتھلیٹ محمد عقیل شعبہ سپورٹس سائنس 27 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

وقت اشاعت : 20/02/2020 - 23:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :