ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹیس ویمنز سنگلز، ٹاپ سیڈڈ سیمونا ہالپ اور پٹرا مارٹک سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 21 فروری 2020 10:35

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سیمونا ہالپ اور کروشیا کی پٹرا مارٹک فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی سیکنڈ سیڈڈ کیرولینا پالیسکوا کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں سیمونا ہالپ نے بیلاروس کی حریف کھلاڑی آریانہ سابالینکا کو 3-6، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں کروشیا کی پٹرا مارٹک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے استونیہ کی آنیٹ کونٹاویٹ کو ٹائی بریک پر 7-6(7-4) اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جمہوریہ چیک کی سیکنڈ سیڈڈ کیرولینا پالیسکوا اور ہسپانوی نائنتھ سیڈڈ گاربین موگوروزا کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 10:35:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :