انڈر21 انٹر تحصیل والی بال چمپئن شپ متھرا نے جیت لی

اتوار 23 فروری 2020 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) انڈر21خیبرپختونخوا گیمز ڈسٹرکٹ پشاور انٹر تحصیل والی بال چمپئن شپ متھرا تحصیل نے جیت لی ، فائنل میں پشاور سٹی تحصیل کو تین ایک سے شکست قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں تحصیل سطح پر مختلف ایونٹس جاری ہے جس میں والی بال کے فائنل میں متھرا تحصیل نے پشاور سٹی کو 25-21,25-19,21-25 اور 25-18 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی اس سے قبل سیمی فائنل میں متھرا تحصیل نے چمکنی تحصیل کو دو ایک سے شکست دی سکور 25-17,21-25 اور 25-19 ، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور سٹی نے پشتخرہ تحصیل کو 25-20,22-25 اور25-18 سے شکست دیک فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی مہمان خصوصی تھے ، ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر انور کمال برکی ، کوچ واصف الله سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 23/02/2020 - 17:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :