کراچی پریمیئر فٹ بال کپ میں آخری پری کوارٹر فائنل اختتام پذیر، برما محمڈن نے گلشن اتحاد کو شکست دے دی

پیر 24 فروری 2020 21:08

کراچی پریمیئر فٹ بال کپ میں آخری پری کوارٹر فائنل اختتام پذیر، برما محمڈن نے گلشن اتحاد کو شکست دے دی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) کراچی پریمیئر فٹبال کپ میں پری کوارٹر فائنل میں برما محمڈن نے گلشن اتحاد کو پیلینٹی ککس پر 5-3سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فٹ بال کلب کراچی کے زیرِ اہتمام اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیئر فٹ بال کپ بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں کھیلا جارہا ہے۔ آخری پری کوارٹر فائنل میں برما محمڈن نے گلشنِ اتحاد کو پیلینٹی ککس پر 5-3سے شکست دے دی۔ جبکہ پہلے کوارٹر فائنل میں موسیٰ لاشاری نے جام الیون کو 1-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 21:08:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :