آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلوی ویمن نے بنگلہ دیش کو 86 رنز سے ہرا دیا

میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئنز نے افتتاحی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی الیسا ہیلی کو دھواں دار بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جمعرات 27 فروری 2020 17:24

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلوی ویمن نے بنگلہ دیش کو 86 رنز سے ہرا دیا
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) دفاعی چیمپئن آسٹریلین ویمنز نے الیسا ہیلی اور بیتھ مونی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں 86 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ الیسا ہیلی نے 83 اور بیتھ مونی نے ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم 190 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ میگھن سکٹ نے تین اور جیس جوناسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، الیسا ہیلی نے 53 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے انفرادی 83 رنز بنائے اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا کے مقام پر کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بناکر بنگلہ دیشی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 190 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی خواتین ٹیم کی الیسا ہیلی 83 اور بیتھ مونی ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں۔ بنگلہ دیش کی کپتان سلمہ خاتون نے واحد وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی۔ فرغانہ حق نے 36 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میگھن سکٹ نے تین اور جیس جوناسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

یہ دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد مسلسل دوسری فتح ہے۔ اس کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم اپنے گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ الیسا ہیلی کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 17:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :