گورنمنٹ کالج پشاور رسہ کشی ٹیم کے اعزاز میں تقریب، مہمان خصوصی کی فاٹا کی ٹیم کی تعریف

ہفتہ 29 فروری 2020 14:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) گورنمنٹ کالج پشاور کی جانب سے انٹر تحصیل ، انٹر کالجز اور انٹر یونیورسٹی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی رسہ کشی ٹیم کے اعزاز میں گزشتہ روز پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور پروفیسر نصرالله خان یوسفزئی تھے ان کے ہمراہ ، پروفیسر سرفراز خان ، پروفیسر فرید الله ، ڈائریکٹر سپورٹس ظفر اقبال ، ڈائریکٹر سپورٹس حسن خان ، سپورٹس اسسٹنٹ یاسین ،حمایت خان اور خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، اس موقع پر مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج نے ہمیشہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایایہی وجہ ہے کہ انٹر کالجز ، انٹر یونیورسٹی اور انٹر تحصیل مقابلوں میں گورنمنٹ کالج کھلاڑیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی جس کا کریڈیٹ ڈائریکٹرسپورٹس ظفر اقبال اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان کو جاتا ہے جنہوں کھلاڑیوں کے ساتھ کا فی محنت کی اور تینوں چمپئن شپ کو سپروائز کیا ۔

وقت اشاعت : 29/02/2020 - 14:55:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :