نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے کلین سویپ کرلی

بھارتی ٹیم میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 132 رنز کا ہدف دیا، ٹرینٹ بولٹ نے چار اور ٹم سائوتھی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف بآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ٹام بلنڈل 55 اور ٹام لیتھم 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، ٹم سائوتھی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

پیر 2 مارچ 2020 16:52

نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے کلین سویپ کرلی
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے کلین سویپ کرلی، بھارتی ٹیم میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 132 رنز کا ہدف دیا، ٹرینٹ بولٹ نے چار اور ٹم سائوتھی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف بآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ٹام بلنڈل 55 اور ٹام لیتھم 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، ٹم سائوتھی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے مقام پر کھیلے گئے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 90 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ویہاری 5 اور پنت ایک رن پر کھیل رہے تھے، ہنوما ویہاری گزشتہ روز کے سکور میں 4 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 9 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، ریشبھ پنت 4 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، محمد شامی 5 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، جسپریت بمرا آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے، راویندرا جدیجہ 16 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے،بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 124 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 132 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

کیوی ٹیم کے ٹرینٹ بولٹ نے 4 ، ٹم سائوتھی نے 3 گرینڈہوم اور واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے بھارتی ٹیم کو میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز کلین سویپ کرلی،ٹام بلنڈل 55 اور ٹام لیتھم 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، بھارت کی طرف سے جسپریت بمرا نے دو اور یادیو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، ٹم سائوتھی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 16:52:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :