نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، لیمسن کپتان مقرر

کین ولیمسن ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھٹی بار اور کپتان کے طور پر چوتھی بار کھیلیں گے

پیر 29 اپریل 2024 16:29

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے نیوزی لینڈ پہلی ٹیم ہے جس نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔کیویز نے اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کین ولیمسن اور فاسٹ باؤلر جوڑی ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔

کین ولیمسن ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھٹی بار اور کپتان کے طور پر چوتھی بار کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کوئی بڑا سرپرائز نہیں ہے، اہم فاسٹ باؤلر کیلی جیمیسن اور آل راؤنڈر ایڈم ملنے انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے جب کہ وائٹ بال کرکٹ میں حالیہ کچھ اچھی کارکردگی دکھانے والے ول اوورکے، ٹام لیتھم، ٹم سیفرٹ، اور ول ینگ جیسے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوئے۔نیوزی لینڈ اسکواڈ میں کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 16:29:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :