چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل

کوشش ہے ایک اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، چیئرمین پی سی بی

پیر 29 اپریل 2024 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان میں میزبانی کیلئے شیڈول آئی سی سی کو ارسال کردیا گیاجس میں بھارت کے میچز پاکستان میں ہی رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا، کوشش ہے ایک اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، بوجوہ ہم تاخیر کا شکار ہیں، 5ماہ میں کام مکمل کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی، ہم اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 16:29:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :