خواتین سپورٹس فیسٹیول میں بیس بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے کل کھیلے جائیں گے

منگل 3 مارچ 2020 15:08

خواتین سپورٹس فیسٹیول میں بیس بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام خواتین سپورٹس فیسٹیول میں بیس بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے کل بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ( ٹیکنکل ) محمد اعظم ڈار نے بتایا کہ ایونٹ میں گیارہ خواتین کھیلوں کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں، جن میں ٹینس، ہاکی، تائیکوانڈو، نیٹ بال، بیس بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، جوڈو، سوئمنگ، فٹ بال اور سوکر فٹ سال کے مقابلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیٹ بال، ہاکی، ٹینس اور تائیکوانڈو کے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ 4 مارچ کو بیس بال اور ٹیبل ٹینس، 5 مارچ کو والی بال، 6 مارچ کو جوڈو، 7 مارچ کو سوئمنگ اور فٹ بال اور 8 مارچ کو سوکر فٹ سال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میڈلز، ٹرافیاں، اسناد اور ریفرشمنٹ بھی دی جائے گی۔ محمد اعظم ڈار نے بتایا کہ خواتین سپورٹس فسٹیول کا انعقاد وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے، اور 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2020 - 15:08:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :