بین کٹنگ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی صفائی کی ویڈیو وائرل

قومی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکھلاڑی پانی کی بوتلیں پھینک کر چلے گئے، کٹنگ نے تمام بوتلیں اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈالیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 مارچ 2020 17:33

بین کٹنگ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی صفائی کی ویڈیو وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ2020ء ) آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی صفائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی-قومی اکیڈمی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پریکٹس سیشن کے بعد کھلاڑی پانی کی بوتلیں پھینک کر چلے گئےتھےجس کے بعد آل رائونڈرنے اپنے سینئر ڈین جونز اور عابد علی کی طرح ٹریننگ سیشن کے بعد گراونڈ کی صفائی کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں آگے جانے کے لئے بولرز کو پلان پر عمل کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ہمارا سب زیادہ ینگ بولنگ سکواڈ ہے ۔ خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے خلاف راولپنڈی میں کھیلی گئی اننگز مجھے پسند ہے، حسنین اور نسیم شاہ بہت فاسٹ بولنگ کرتے ہیں ، ان کے ہاتھ میں جب نئی گیند ہوتی ہے نیٹ پر اچھا نہیں لگتا ۔ پاکستان میں وقت بہت اچھا گزر رہا ہے ورلڈ الیون کے ساتھ آ چکا ہوں۔سیکیورٹی خدشات میرے ذہن میں کبھی نہیں آئے ،اگلے پانچ برسوں کے دوران پاکستان میں بڑی ٹیموں کی آمد کی توقع کی جا سکتی ہے۔                                                                                 
وقت اشاعت : 11/03/2020 - 17:33:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :