کراچی ،پی اے بی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا

پیر 16 مارچ 2020 19:43

کراچی ،پی اے بی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ PABسندھ کے زیرِ اہتمام PCBگرائونڈ نزد حرا پبلک اسکول ،سکھر میں منعقدہ کل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کروناوائرس سے حفاظتی تدابیر کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان PABسندھ کے صدر مظفر علی قریشی نے پیب سندھ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ 23تا 26مارچ ترتیب دیا گیا تھا جس میں سندھ ،پنجاب ،خیبر پختونخواہ سمیت متعدد ٹیموں نے شریک ہونا تھا ۔ٹورنامنٹ کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 19:43:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :