کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں، شہری حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،فخر زمان

بدھ 18 مارچ 2020 21:27

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں، شہری حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،فخر زمان
لاہور۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) کرکٹ ہیرو فخرزمان نے بدھ کے روز اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں ، انہوں نے کہاکہ شہری پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،سلیوٹ سلام کی عادت اپنا کرکورونا وائرس سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں،انہوں نے کہا کہ احتیاط، احتیاط اور احتیاط ہی کورونا وائرس کا توڑ ہے،بار بار ہاتھ دھوئیں، غیر ضروری میل ملاپ سے اجتناب کریں ،انہوں نے کہاک پنجاب حکومت، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ ملکر کورونا کو شکست دیں گی-
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 21:27:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :