محمد حفیظ کی حمایت میں بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں

منگل 24 مارچ 2020 21:21

محمد حفیظ کی حمایت میں بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) شرجیل خان کے معاملے پر محمد حفیظ کے موقف کی حمایت میں بھارت سے بھی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی آل رائونڈر کے کرپٹ کرکٹرز کے بارے میں موقف کو درست قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ 1، 2 باصلاحیت کرکٹرز سے محرومی تو برداشت کرسکتے ہیں لیکن ایمانداری کو جانے دیا تو پیچھے کچھ نہیں بچے گا۔یاد رہے کہ محمد حفیظ نے اوپنر شرجیل خان کے داغدار ماضی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا صرف صلاحیت کی وجہ سے ان کے ماضی کو بھلا دیا جائے گا۔ اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے آل رائونڈر کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سلیکشن معاملات پر تبصرہ نہ کریں۔
وقت اشاعت : 24/03/2020 - 21:21:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :