سابق ایشیائی فٹ بال چیمپیئن ویسٹرن سڈنی وانڈررز نے آخری طورپر اپنے سکواڈ اور عملے میں کمی کرنے میں اے لیگ کے دیگر کلبوں کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی

بدھ 1 اپریل 2020 22:50

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) سابق ایشیائی فٹ بال چیمپیئن ویسٹرن سڈنی وانڈررز نے آخری طورپر اپنے سکواڈ اور عملے میں کمی کرنے میں اے لیگ کے دیگر کلبوں کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی ہے ، یہ بات بدھ کو آنیوالی رپورٹس میں بتائی گئی ہے جب کورونا وائرس شٹ ڈائون کی وجہ سے کھیل کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

2014ء میں اے ایف سی چیمپیئن لیگ جیتنے والی وانڈررز ٹاپ فلائٹ میں ساتھی کلبوں پرتھ گلوری اور سنٹرل کوسٹ میرینرز کی پیروی کررہی ہے جبکہ برسبین رو کے بارے میں بھی ایسا کرنے کی توقع ہے ، یہ بات آسٹریلوی میڈیا نے بتائی ہے۔

فیرفیکس اور نیوز کارک اخبارات دونوں نے رپورٹ دی ہے کہ وانڈررز نے 22اپریل تک اپنے مکمل سکواڈ اور عملے کو بغیر تنخواہ کے چھٹی دیدی ہے جبکہ اے لیگ معائنہ کررہی ہے کہ سیزن جاری رکھا جاسکتا ہے یا نہیں۔
وقت اشاعت : 01/04/2020 - 22:50:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :