شاہد آفریدی کی حمایت پر تنقید کرنے والوں کو ہربھجن سنگھ کا کرارا جواب

کسی بھی مذہب یا ذات نہیں بلکہ صرف انسانیت کی خدمت، ہربھجن سنگھ کا پیغام

جمعرات 2 اپریل 2020 23:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) ہربھجن سنگھ نے شاہد آفریدی کی حمایت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں شاہد آفریدی کی مہم کو سراہتے ہوئے لوگوں سے بھرپور سپورٹ کرنے کی اپیل کی تھی، تنگ نظر بھارتی صارفین نے دونوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، اس پر یوراج سنگھ نے بیان کو غلط رنگ دینے پر حیرت کا اظہار کیا۔

ہربھجن سنگھ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سکھ برادری کے لوگ انگلینڈ میں ضرورت مندوں کیلئے کھانا تیار کرتے اور بانٹتے نظر آتے ہیں، سابق آف سپنر نے اپنے پیغام میں متعصب بھارتی صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کوئی مذہب یا ذات نہیں صرف انسانیت،گھرمیں رییں محفوظ رہیں، پیار پھیلائیں، نفرت اور وائرس نہیں، آئیں سب کیلئے دعاکریں۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 23:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :