لیجنڈ فٹبالر نیمار نے کورونا کیخلاف جنگ میں ایک ملین ڈالر کا عطیہ دیدیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 22:49

ریوڈی جنئیرو،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) ٹی وی نیٹ ورک ایس بی ٹی کے مطابق نیمار نے اپنے آبائی ملک برازیل میں نئے کرنا وائرس کے اثرات کے خلاف جنگ میں 1ملین ڈالر کا عطیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپور ٹ میں کہا گہے کہ پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی، جو دنیا کے تیسرے مہنگے ترین فٹ بالر ہیں، نے رقم کا کچھ حصہ اقوام متحدہ کے بچوں کے لئے فنڈ (یونیسف) اور باقی اپنے دوست برازیلی ٹی وی پریزنٹرلوشیانو ہک کے شروع کردہ خیراتی فنڈ کو دے دیا ہے۔اسٹرائیکر کھلاڑی کے خبری دفتر نے یہ کہتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے کہ ’’ہم عطیوں اور رقوم کے بار ے میں کبھی بات نہیں کرتے۔‘‘
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 22:49:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :