بھارتی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کیلئے آواز بلند

بی سی سی آئی کم از کم دو بیرون ملک ایونٹس میں شرکت کا موقع فراہم کرے ،سریش رائنا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 مئی 2020 12:14

بھارتی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کیلئے آواز بلند
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2020ء ) بھارتی کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز میں شرکت کیلئے آواز بلند کردی اور اس حوالے سے سریش رائنا اور عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کم از کم دو بیرون ملک لیگز میں شرکت کا موقع فراہم کرے ۔انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں 33 سالہ سریش رائنا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ فرنچائز یا آئی سی سی کے ساتھ پلان کر کے بھارتی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز میں شرکت کی اجازت دے جن کو کم از کم دو غیر ملکی لیگز میں شرکت کا موقع ملنا چاہئے ۔

سریش رائنا کا کہنا تھا کہ اگر انہیں غیر ملکی لیگز میں کوالٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو یہ ان کیلئے اچھی بات ہوگی کیونکہ دنیا کے دیگر تمام ممالک میں پلیئرز مختلف لیگز میں کھیل کر نیشنل ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کم از کم ان پلیئرز کو دوسرے ملکوں کی لیگز میں کھیلنے کی اجازت دے جن کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات قدرے کم ہیں اور ان کی عمر بھی 30 سال سے زائد ہو چکی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں مائنڈسیٹ یکسر مختلف ہے کیونکہ مائیک ہسی 29 برس کی عمر میں آسٹریلیا کیلئے اپنا کیریئر شروع کرسکتے ہیں لیکن بھارت میں کوئی پلیئر 30 سال کی عمر میں اپنا کیریئر شروع نہیں کرسکتا حالانکہ کھلاڑی جب تک مکمل فٹ ہے اسے نیشنل ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہئے تاہم اگر یہ ممکن نہیں تو 30 سال سے زائدالعمر پلیئرز کو غیر ملکی لیگز میں کھیلنے دیا جائے ۔
وقت اشاعت : 11/05/2020 - 12:14:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :