حکومت کی اجازت کے بغیر سکاٹش گالف کی کلبوں کو کھیل بند رکھنے کی تاکید کی

پیر 11 مئی 2020 14:12

حکومت کی اجازت کے بغیر سکاٹش گالف کی کلبوں کو کھیل بند رکھنے کی تاکید کی
ایڈن برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) سکاٹش گالف نے کلبوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک دوبارہ کھیل شروع نہ کریں جب تک کہ سکاٹش حکومت کی جانب سے کھیل کی بحالی کے حوالے سے کوئی واضع فیصلہ نہ آ جائے۔ گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات ’’مایوس کن‘‘ ہیں کہ کھیل کی محفوظ بحالی کے بارے میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

گورننگ باڈی کے مطابق لاک ڈاؤن کے وقت یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ جب بھی پابندیوں کو نرم کیا جائے گا تو کھیلوں کی سرگرمیوں میں سے گالف پہلی کھیل ہوگی جس کو اجازت دی جائے گی۔ سکاٹش گالفر کارن شارپ نے کہا ہے کہ میں موجودہ حالات میں تمام گولفرز کو مایوس ہونے کے بجائے صبر کا مظاہرہ کرنے کو کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ گالف ایک ایسا کھیل ہے جس میں سالمیت کھیل کا ہے، کھیل کیلئے کھلاڑیوں کی سالمیت بہت ضروری ہے اور اس موقع پر تمام گولفرز کو سکاٹش حکومت کے فیصلوں کی حیثیت کا احترام بہت ضروری ہے۔ سکاٹش گالف کا کہنا ہے کہ کھیل کی بحالی کے بارے میں حکومتی وزراء سے بات چیت جاری ہے اور کھیل کی محفوظ طریقے سے واپسی تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 11/05/2020 - 14:12:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :