جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ سے منسوب ویڈیو گیم متعارف

پیر 5 اگست 2013 13:48

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 5اگست 2013ء) جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی ٹریک اینڈ فیلڈ میں شاندار کارکردگی کا ہر جگہ برملا اعتراف کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں اْن کے حوالے سے ایک ویڈیو گیم ” ٹیمپل رن ٹو “ کا خصوصی ایڈیشن بھی تیار کیا گیا ہے جس میں نا صرف وہ اینی میشن فارمیٹ میں اپنے شائقین کو محظوظ کریں گے بلکہ کامیابی کی صورت میں طمانیت کا باعث بھی بنیں گے۔ اس ویڈیو گیم میں وہ ہری اور پیلی کٹ زیب تن کئے ہوئے دکھائے گئے ہیں جو مختلف دشوار گزار راستوں ، میدانوں، پلوں، بلاوٴں اور آفتوں کا سامنا کرکے اپنی منزل پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/08/2013 - 13:48:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :