انگلش کھلاڑی پاکستان کے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن

کھلاڑی سکیورٹی ببل کے اندر رہیں گے،بین سٹوکس اپنی ویڈیو گیمز لیکر آئے ہیں، زیک کرولی اپنے پسندیدہ کارڈ گیمز ساتھ لائے ہیں، کافی کے عاشق کیٹن جیننگز کا اپنا کافی بنانیوالا ہے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 نومبر 2022 13:30

انگلش کھلاڑی پاکستان کے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2022ء ) یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کرکٹرز پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہیں ۔ ٹیم 2005ء کے بعد پہلی بار ملک میں تین ٹیسٹ کھیلنے کے لیے اتوار کی صبح پاکستان پہنچی۔ انگلینڈ نے دو ماہ قبل کامیاب ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے چند منٹ قبل سیکیورٹی الرٹس کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا دورہ ترک کر دیا تھا۔

اس ماہ کے شروع میں صوبہ پنجاب کے شہر وزیر آباد میں ایک احتجاجی مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد ایسی ہی صورتحال کا خدشہ تھا لیکن انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے مثبت سکیورٹی مشورہ ملنے کے بعد تمام خدشات کو ختم کردیا۔

(جاری ہے)

اسٹوکس نے ابوظہبی میں کہا کہ حال ہی میں عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس سے تھوڑی سی تشویش تھی، لیکن ہمارے پاس ریگ ڈکاسن ہیں، جو انگلینڈ کے ساتھ کئی سالوں سے سکیورٹی مین رہے ہیں اور ہم نے اسے اسلام آباد روانگی سے پہلے ان کے قابل ہاتھوں میں چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مہمان ٹیم پاکستان میں انتظامات سے مطمئن ہیں لیکن وہ سکیورٹی کے ببل کے اندر رہ رہے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ انہیں ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، برطانوی کھلاڑی باہر سے کچھ بھی نہیں منگو سکتے اور ان کا شیف انہیں ان کا پسندیدہ کھانا فراہم کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑی ہوٹل کے اندر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جہاں انہیں منی گالف کورس سمیت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "بین سٹوکس اپنی ویڈیو گیمز لے کر آئے ہیں جبکہ زیک کرولی اپنے پسندیدہ کارڈ گیمز اپنے ساتھ لائے ہیں، کافی کے عاشق کیٹن جیننگز کا اپنا کافی بنانے والا ہے۔ انگلش ٹیم آج اپنے آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستانی کھلاڑی پہلے ہی اسلام آباد میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/11/2022 - 13:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :