امیش یادیو تیز ترین گیند کا شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے

بھارتی فاسٹ باولر محنت کرے تو اس میں دنیا کا تیز ترین باولر بننے کی صلاحیت موجود ہے: سری سانتھ

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2020 23:34

امیش یادیو تیز ترین گیند کا شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مئی 2020ء) سری سانتھ امیش یادیو تیز ترین گیند کا شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے، بھارتی فاسٹ باولر محنت کرے تو اس میں دنیا کا تیز ترین باولر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سزا یافتہ کرکٹر سری سانتھ کی جانب سے ایک مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ سری سانتھ کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی فاسٹ باولر دنیا کا تیز ترین گیند باز بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سزا یافتہ کرکٹر کے مطابق بھارتی کرکٹر ٹیم کا حصہ امیش یادیو بہت باصلاحیت فاسٹ باولر ہے۔ امیش یادیو میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔ امیش یادیو محنت کرے تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔ لیکن یہاں یہ واضح رہے کہ شعیب اختر کی تیز ترین گیند کی رفتار 161 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد تھی، جبکہ بھارت کے فاسٹ باولر بمشکل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا پاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2020 - 23:34:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :